کراچی: سی ویو کے ساحل پر 25 فٹ لمبی مردہ وہیل مچھلی

 
کراچی میں سی ویو کے ساحل پر پچیس فٹ لمبی مردہ وہیل مچھلی آگئی لوگوں کا تانتا بندھ گیا 
کراچی کے ساحلی علاقے سی ویو پر مردہ وہیل کے آنے کی اطلاع تیزی سے پھیل گئی جس پراطراف کے مکینوں کے علاوہ شہر کے دیگر علاقوں سے لوگوں کی بڑی تعداد بیس سے پچیس فٹ لمبی اس مردہ مچھلی کو دیکھنے پہنچ گئی۔علاقہ مکینوں کے مطابق گزشتہ شب مردہ وہیل ساحل پر آگئی تھی جس کے باعث تعفن پھیل رہا تھا مردہ وہیل کی ساحل پر موجودگی کی اطلاع ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کے متعلقہ حکام کو دی گئی جس پر ڈی ایچ اے کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اورمردہ وہیل کو ٹریکٹر سے کھینچ کر منتقلی کا کام شروع کردیا                                       ۔

No comments:

Post a Comment