پاکستان کا مواصلاتی سیارچہ آزمائشی مدار میں داخل ہوگیا

چین کی مدد سے زمین کے گرد بھیجا جانے والا پاکستانی مواصلاتی سیارچہ اپنے آزمائشی مدار میں داخل ہوگیا ہے۔ 

یہ مدار زمین کے مشرقی طول بلد سے 37.8 درجے پر واقع ہے۔ پاک سیٹ ون آر کو 12اگست کو چین کے جنوب مغربی صوبے سیچوان س کے شیچانگ سیٹلائٹ لانچ سنٹر سے روانہ کیا گیا تھا۔ مواصلاتی سیارچے کا حتمی مدار زمین کے مشرقی طول بلند سے 38 درجے پر واقع ہے جس میں یہ جلد داخل ہو جائے گا۔واضح رہے کہ پاک سیٹ ون آر چین کی طرف سے کسی بھی ایشیائی ملک کازمین کے گرد مدارس میں پہنچایا جانےوالا پہلا سیارچہ ہے۔ یہ سیارچہ انٹرنیٹ اور مواصلاتی سرگرمیوں کے دائرہ کار کو یورپ، جنوبی ایشیاء، مشرق وسطیٰ اور مشرقی افریقہ تک وسعت دینے میں معاون ثابت ہوگا۔ پاکستان نے اس سے قبل1990ءمیں اپنا مواصلاتی سیارچہ بدراے چین کے تعاون سے زمین کے گرد مدار میں روانہ کیا تھا۔

No comments:

Post a Comment